ابنا: انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام کو نائن زیرو کے قریب ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا، جس میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور یہ ورکرز اجلاس سے زیادہ ایک بڑے جلسہ کا منظر پیش کررہا تھا، واضح رہے کہ یہ خطاب کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور لاہور میں براہ راست سناگیا۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ یہ غنڈہ گردی93ء میں نصیراللہ بابرنے کی تھی،ہمیں موجودہ حکومت کے ساتھ چمٹے رہنے پرباربارطعنے دیے گئے،خداکی قسم ہم دل پرپتھررکھ کرحکومت کاساتھ دیتے رہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ ان جھرلو انتخابات کانوٹس لیں اور آئین اور قانون کو حرکت میں لائیں،پی پی حکومت بدمعاش ہے، ایم کیو ایم کو ریاستی جبر سے ختم کرنے کی سوچ کبھی پوری نہیں ہوگی،کشمیریوں کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال کر انکا جمہوری حق سلب کرلیا گیا۔الطاف حسین نے کہا کہ آزادکشمیرانتخابات کومشکوک نہیں بلکہ ناقابل قبول بنادیاگیا،ہمیں کہاگیاآپ ایک نشست پرالیکشن لڑیں اورایک پیپلزپارٹی کودیدیں،قائد تحریک نے کہا کہایم کیو ایم نے ہرمشکل وقت میں موجودہ حکومت کاساتھ دیا،کیا حکومت نے بینظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتارکرلیا،آزادکشمیرکاآج کاالیکشن حکومتی طاقت کے بل پرہواہے،یہ انتخابات مکمل طورپرغیرقانونی اورغیرآئینی ہیں،انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں آمریت سے بدترہے،ایم کیوایم کوکشمیرانتخابات سے دوررکھ کرآمریت کی یادتازہ کردی گئی،موجودہ حکومت نے جمہوری روایات کاجنازہ نکال دیا،حکومت نے حلیف کی پیٹھ میں خنجرگھونپ کرآمریت کی یادتازہ کردی،آئندہ 26جون یوم مذمت کے طورپرمنایاجائیگا،موجودہ حکومت نے انتخابات کے بائیکاٹ پرمجبورکیا،انھوں نے کہا کہ کیاصدرزرداری کوصدارت کیلیے نامزدکرناہماراجرم تھا،حکمرانوتیرتلواریں تیزکرلوہمارے سینے تیارہیں،الطاف حسین نے کہا کہ انتخابات کالعدم قراردیکردوبارہ کرائے جائیں،موجودہ حکومت کودیکھ کرذوالفقارعلی بھٹواوربینظیرکی روح تڑپ رہی ہوگی،حکومت نے اپنے اتحادی سے بیوفائی کی،جمہوری فکررکھنے والے حکومت کی غنڈہ گردی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،الطاف حسین نے اس موقع پر جمہوری قوتو ں کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے توایک ایک کرکے سب کیخلاف کارروائی ہوگی،انھوں نے کہا کہ حکومتی شخصیت قسم کھاکرمجھے کہتی رہی ہم دھوکانہیں دینگے،آج وہی شخصیت کہہ رہی ہے رینجرزکی نفری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے،ایم کیوایم حکومت سے الگ ہوجاتی توخداکی قسم حکومت آج اقتدارمیں نہ ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز